گندگی پھیلانے پر 50ہزار سے 5لاکھ تک جرمانہ ،3سے 7سال قید ہو سکتی ہے:ستھرا پنجاب اتھارٹی
لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے صوبے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے نئے سال سے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،ستھرا پنجاب اتھارٹی کے مطابق یکم جنوری سے صفائی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے اور قید کی سزائیں نافذ ہوں گی۔کوڑا جلانے یا کھلے عام پھینکنے والے شہریوں سے اب سختی سے نمٹا جائے گا۔ قوانین کے مطابق گندگی پھیلانے پر 50ہزار سے 5لاکھ روپے تک جرمانہ اور 3سے 7سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر کوڑے کو آگ لگانے پر 5لاکھ روپے جرمانہ اور 3سال قید ہوگی جبکہ ٹائر جلانے پر 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ نافذ کیا جائے گا۔گھر، دکان یا فیکٹری سے کوڑا باہر پھینکنے پر 25ہزار روپے، گلی محلے کی نالیوں میں کوڑا پھینکنے پر 10ہزار روپے اور جانوروں کے فضلے یا باقیات پھینکنے پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا