ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گندگی کے برسوں پرانے ڈھیر صاف

لاہور (کرائم رپورٹر )وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا صفائی کرنے سے زیادہ اسے برقرار رکھنا اصل ٹاسک ہے، خوشی کی بات ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گندگی کے برسوں پرانے ڈھیر صاف کر دئیے گئے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویڑن میں ستھرا پنجاب میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ہر تحصیل انچارج کی جانب سے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔