بھارتی اداکار انوج سچدیو پر فلیٹ رہائشی کا پارکنگ تنازع پر حملہ

بھارتی اداکار انوج سچدیو پر فلیٹ رہائشی کا پارکنگ تنازع پر حملہ

بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کے  اداکار انوج سچدیو پر ایک فلیٹ کے رہائشی نے پارکنگ کے تنازع کے دوران حملہ کر دیا۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی، جس میں حملہ آور کو ان پر گالی گلوچ کرتے اور ڈنڈے سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے محافظ حملہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انوج سچدیو نے لکھا کہ وہ یہ ثبوت پہلے شیئر کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے پالتو کتے کو بھی ڈنڈے سے مارنے کی کوشش کی۔ حملہ آور ونگ فلیٹ 602 کا رہائشی ہے اور اس نے غلط جگہ پر پارکنگ کی تھی۔

حملے کے نتیجے میں اداکار کو چوٹیں آئیں اور ان کے سر سے خون بھی بہا، جبکہ حملہ آور نے دعویٰ کیا کہ کتنے اسے کاٹا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین نے انوج سچدیو کو فوری قانونی کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ انوج سچدیو بھارتی ڈراموں "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے" اور "ساتھ نبھانا ساتھیا" جیسے مایہ ناز ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔