نئی دہلی میں پارکنگ تنازع پر ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کا قتل

نئی دہلی میں پارکنگ تنازع پر ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کا قتل

بھارتی میڈیا کے مطابق، گزشتہ شب نئی دہلی کے علاقے نظام الدین میں پارکنگ کے تنازع پر 42 سالہ آصف قریشی کو قتل کر دیا گیا۔

 آصف قریشی، جو کہ بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن ہیں، نے رات کے وقت اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل پارک کرنے والے شخص سے بات کی، جس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، آصف قریشی نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے 9 بجے کے قریب ایک پڑوسی نے ان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی، جس پر انہوں نے اسے گاڑی ہٹانے کا کہا۔ اس شخص نے بدسلوکی کی اور واپس آنے کی دھمکی دی۔ چند منٹ بعد، اس شخص کے ساتھ اس کے بھائی بھی آیا اور آصف پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا، جس سے وہ خون میں تڑپتے ہوئے اسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

آصف کی اہلیہ شاہین آصف قریشی کے مطابق، حملہ آوروں نے ماضی میں بھی آصف کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی شناخت 19 سالہ اجول اور 18 سالہ گوتم کے نام سے ہوئی ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔آصف قریشی کے خاندان اور ہما قریشی کے والد سلیم قریشی نے اس واقعے پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔