سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کر کے 15 افراد کو قتل کرنے والے باپ بیٹے کے بارے میں ان کے پڑوسیوں نے کہا ہے کہ وہ عام سے لوگ تھے۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق سڈنی میں بہت سے لوگوں کی طرح گلین نیلسن نے اتوار کی شام شہر ٹیلی ویژن پر مشہور بونڈائی بیچ پر مہلک فائرنگ کی خبریں دیکھتے ہوئے گزاری۔لیکن جب وہ گھر سے باہر نکلے تو اپنے سامنے کے پورچ پر قدم رکھتے ہوئے انہوں نے مسلح پولیس اہلکاروں کو سڑک پر قریبی گھر کو گھیرے میں لیے ہوئے اور پھر اس پر چھاپہ مارتے دیکھا۔یہ ان دو حملہ آوروں کا گھر تھا جن پر الزام ہے کہ انھوں نے آسٹریلیا میں دہائیوں میں ہونے والی بدترین کارروائی میں 15 افراد کو ہلاک کیا۔حملہ آوروں کے گھر کے سامنے والی عمارت میں رہائش پذیر 66 سالہ لیمانتوا فاتو نے بتایا کہ میں عام طور پر اس گھر سے مرد، خاتون اور ان کے بیٹے کو آتے جاتے دیکھتی تھی