بھارت اور اسرائیل کی پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام، سڈنی حملہ آور بھارتی نکلے

 ملزم بھارتی نژاد ہیں، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری ہیں جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے:نوید کے دوست اور ہمسائے کا   آسٹریلوی ٹی وی چینل  کو انٹرویو
سڈنی دہشتگردی  میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پرآسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا : بھارتی میڈیا
سڈنی(آن لائن‘آئی این پی)سڈنی میں یہودیوں کی تقریب پر فائرنگ کے واقعہ میں پاکستان پر الزام تراشی کرنے والا بھارت خود حملے میں ملوث نکلا۔سڈنی کے ساحلی علاقے میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو قتل کرنے والے نوید اکرم کے دوست و ہمسائے نے آسٹریلوی ٹی وی چینل کو بتایا  ملزم بھارتی نژاد ہیں، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری ہیں جبکہ والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے۔بھارت، اسرائیل اور افغانستان کا آسٹریلیا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا، ساجد اکرم اور نوید اکرم کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں نکلا‘ شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے