مسلح افراد د گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ، سرچ آپریشن شروع
کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے بینک لوٹنے کی کوشش کی جس کے دوران فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار اور ایک راہ گیر شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں بسم اللہ چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بینکوں میں ڈکیتی کی کوشش کی، جس کی اطلاع ملنے کے بعد سی ٹی ڈی کے ایس پی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر پنجگور کے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔