کرک میں فائرنگ ‘ ایس ایچ او سمیت 2اہلکار شہید،راہگیر زخمی

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخو ا کے ضلع کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ داد شاہ داد خان اور انکاگن مین شہید ہوگئے ۔ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی بانڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داد شاہ داد خان اور ان کا گن مین فرہاد شہید ہوگئے جب کہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔