لالہ موسیٰ (خصوصی رپورٹ )تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ جوڑا میں پولیس ٹیم پر فائرنگ ،2پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ،ملزم فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق پولیس ٹیم ہوائی فائرنگ کی اطلاع پردیہہ جوڑا جائے وقوعہ پر پہنچی،پولیس ٹیم گولیوں کے خول اکٹھے کر رہی تھی، موٹر سائیکل سوار 5 افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے،زخمیوں میں محرر چوکی اتووالہ شہزاد، کانسٹیبل عدنان اور شہری عاشق شامل ہیں،زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، تھانہ صدر کھاریاں نے دہشتگردی و اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔