صوبائی حکومتیں قومی گندم پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں:رانا تنویر

حکومتیں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے  آبادی کی ضروریات کے مطابق سٹریٹجک گندم کے ذخائر برقرار رکھیں
اسلام آباد(آن لائن) عبوری قومی گندم پالیسی 2025–26 کے تحت قائم کی گئی قومی نگران کمیٹی برائے گندم کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں گندم کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا اور قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گندم کی کاشت میں اضافے پر زور دیا۔ پالیسی کے مقاصد کے مطابق آئندہ آنے والی گندم کی فصل کی خریداری کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔رانا تنویر حسین  نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا  وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں عبوری قومی گندم پالیسی 2025–26 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ گندم کے کاشتکاروں اور آٹے کے صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے‘ تمام صوبائی حکومتیں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی آبادی کی ضروریات کے مطابق اسٹریٹجک گندم کے ذخائر برقرار رکھیں