حملہ آور باپ 1998 میں آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا: آسٹریلوی وزیرِ داخلہ

سڈنی(آئی این پی )آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعہ میں  بڑے پیمانے پر جانی نقصان پر پیر کو   ملک بھر میں  یوم سوگ  منایا گیا ،قومی پرچم سرنگوں رہا،   حملہ آور باپ بیٹا نکلے ،،وزیر داخلہ ٹونی برک  کا کہنا ہے  حملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا جبکہ ان کا بیٹا ساجد اکرم یہیں پیدا ہوا، آسٹریلیا کے وزیراعظم نے سڈنی واقعے کے بعد ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت دیگرضروری اقدامات کا اعلان  کیا ہے ۔