پشاور(آئی این پی)اکوڑہ خٹک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ خیبر پختونخوا حکومت کو موصول ہو گئی، جس میں تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب موجود تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا حامد الحق نماز پڑھ کر نکلے تو دہشت گرد نے انہیں نشانہ بنایا۔ذرائع تحقیقاتی ٹیم کے مطابق دھماکے کا ٹارگٹ مولانا حامد الحق ہی تھے۔ دھماکے میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضا بھی مل گئے ہیں۔