امریکی تاجر کا حملہ آور کو قابو کرنے والے شخص کیلئے 65 ہزار ڈالرز کا عطیہ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی تاجر نے آسٹریلیا میں سڈنی بونڈائی ساحل پر فائرنگ کرنے والے ایک حملہ آور پر قابو پانے والے 43 سالہ احمد الاحمد کو 65 ہزار امریکی ڈالڑز کا عطیہ دیا ہے۔یہ عطیہ امریکہ میں سکوائر کیپیٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم ایک مین کی جانب سے دیا گیا ہے، جنھوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں احمد کو ہیرو قرار دیا ہے۔احمد الاحمد کو حملہ آور کو قابو کرنے پر آسٹریلیا میں ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، وہ زخمی حالت میں اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں