لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی نے اپنی شادی سے قبل 20 خیراتی اداروں کو 26 ملین ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے انفرادی طور پر کتنی رقم عطیہ کی ہے لیکن ان دونوں نے جن خیراتی اداروں کو عطیات دیے ہیں ان کی جانب سے اس جوڑی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی بیان جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔