واشنگٹن (آئی این پی )مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ اپنے فلاحی ادارے سمیت دیگر منصوبوں پر اب تک100ارب ڈالرز سے زائد رقم عطیہ کرچکے ہیں تاکہ امراض کی روک تھام اور غربت کی شرح کو یقینی بنایا جاسکے۔برطانوی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 'میں اب تک 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم اس مقصد کے لیے خرچ کرچکا ہوں مگر میں اپنی مزید دولت فلاحی کاموں پرخرچ کرنا چاہتا ہوں۔