وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ای سی پی کو ریفارمز چیمپئن قرار دے دیا

اسلا م آباد (آئی این پی )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )کو ریفارمز چیمپئن کا اعزاز مل گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ریگولیٹری اصلاحات میں موثر کردار پر ایس ای سی پی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ایس ای سی پی  کے جاری اعلامیے کے مطابق  ادارہ کاروبار میں آسانی اور ڈیجیٹل اصلاحات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے