لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا۔صحت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، فیلڈ ہسپتال کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید ترین کلینکس میں تبدیل کیا جارہا ہے، پہلی بار عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں