فیصلہ محکمے میں مبینہ کرپشن سمیت بے شما رشکایات کی روشنی میں کیاگیا،افسران کو تبدیل کیے جانے پرغور
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے میں بہت جلد بڑے پیمانے پر ری ویمپ نظر آئے گا۔