ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ 15 خوارج ہلاک‘فوجی جوان شہید

ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد  برآمد‘شہید سپاہی عارف کا تعلق مانسہرہ سے ہے
راولپنڈی(آئی این پی)بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 10 دسمبر 2024 کو، سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران خوارج کے مقام پر موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 15 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عارف الرحمان (عمر 32 سال؛ ساکن ضلع مانسہرہ) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا