گلگت (آئی این پی )الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے کل جماعتی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے ۔