ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ پھر الجھ گیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔ گورنر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دونوں استعفوں میں دستخط مختلف اور غیر مشابہہ ہیں، جس کی وجہ سے وہ اسے مسترد کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کیا ہے۔
دوسری جانب، علی امین گنڈاپور نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر نے پہلے 8 اکتوبر کو موصول ہونے والے استعفے کی بھی تصدیق کی ہے اور وہ اپنے دونوں استعفوں پر ہونے والے دستخطوں کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث معاملہ مزید الجھ گیا ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔