کوئٹہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

کوئٹہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک:وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔