سائنسدانوں نے برطانیہ کے سمرسیٹ علاقے میں 4,000 سال قبل ایک غیر معمولی پرتشدد حملے کے بارے میں تحقیق شائع کی ہے جس میں کم از کم 37 افراد کو قتل کیا گیا اور ممکنہ طور پر انہیں کھایا گیا۔
یہ حملہ ابتدائی کانسی کے دور کے انگلینڈ میں ہوا، جو اس دور کا سب سے بڑا تشدد کا واقعہ تھا۔ہڈیاں جو 1970 کی دہائی میں غاروں سے ملی تھیں، ان کا تجزیہ کرنے سے ماہرین کا خیال ہے کہ ان ہڈیوں کو حملہ آوروں نے 15 میٹر کے غار میں پھینک دیا تھا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر رِک شلٹنگ کے مطابق، یہ قتل عام انتقامی جذبات کی وجہ سے ہوا ہو سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر یہ آدھم خوری کے حوالے سے تھا۔ پروفیسر کا کہنا ہے کہ یہ قتل عام نسلوں تک اثرات ڈالنے والا واقعہ تھا۔