خوشاب، راولپنڈی اور دکی میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق اور زخمی

خوشاب، راولپنڈی اور دکی میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق اور زخمی

ضلع خوشاب میں معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان ضمیر موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کی بہن، جو بھائی کو بچانے کے لیے منت کر رہی تھی، زخمی ہوگئی۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے۔  راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔بلوچستان کے ضلع دکی میں مکینک کی دکان پر مسلح افراد کی فائرنگ سے مکینک محمد عدنان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔