پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس سانحہ کو ملکی تاریخ کا ایک تاریک باب قرار دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ واقعہ نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کر دیا اور اس نے پورے ملک کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہیں گے اور آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائیں گے۔بلاول بھٹو نے شہید بچوں اور اسکول کے دیگر عملے کے اہل خانہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے بنیادی اسباب تعلیم، معاشی مواقع اور سماجی ہم آہنگی کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔آخر میں انہوں نے اس افسوسناک دن پر اے پی ایس کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے عہد کیا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔