لاہور(کرائم رپورٹر)آئمہ کرام کو ماہانہ 25ہزار روپے کاوظیفہ دینے کے لئے فنڈز مانگ لئے گئے ، پنجاب حکومت نے محکمہ خزانہ کو آئمہ کرام کیلئے بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق آئمہ کرام کیلئے سالانہ 20ارب روپے کے فنڈز رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کوماہانہ25ہزارروپے وظیفہ دیاجائے گا جس کیلئے ماہانہ ایک ارب63کروڑروپے درکارہوں گے، وظیفہ پروگرام کابجٹ محکمہ اوقاف کے ذریعے خرچ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق پنجاب میں آئمہ کرام کی رجسٹریشن اورجیو ٹیگنگ کاعمل جلدمکمل ہوگا۔