گودام سے 25ہزار 500کلو ایکسپائر پتی برآمد

 فوڈ اتھارٹی کا رائیونڈ روڈ چھاپہ،کمپنی کو 10لاکھ جرمانہ، 4کروڑ 70لاکھ لاکھ کی پتی تلف،پروڈکشن بند 
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے حکم پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور کا رائیونڈ روڈ بشیر چوک پر چھاپہ، 4کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی ایکسپائر پتی برآمد کر لی گئی۔چائے پتی تیار کرنے والی معروف کمپنی کے گودام سے ملنے والی 25ہزار 500کلو ایکسپائر پتی تلف کر دی گئی اور قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن بند کر کے10لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، ایکسپائر مال اور فریش سٹاک ایک ہی گودام میں رکھا پایا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق مارکیٹ سے واپس آنیوالی ایکسپائر پتی کی محفوظ تلفی کا کوئی ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، کمپنی مارکیٹ ریٹرن چائے کی تلفی سے متعلق ویڈیوز، تصاویر اور دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی،استعمال سے قبل چائے پتی کی ٹیسٹنگ کا بھی کوئی ریکارڈ نہ تھا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا فروخت یا مشکوک سرگرمی سے قبل بروقت کارروائی کر کے پتی تلف کردی گئی، عوامی صحت کے تحفظ کیلئے جعلساز اور ملاوٹ مافیاکیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔