لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ رواں سال پچیس ہزار نئے ایڈیشنل کلاس رومز بنائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر کے لیے چالیس ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فنڈز وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ طور پر منظور کیے گئے۔اضافی کمرے زیادہ تر ان سکولوں میں تعمیر کیے جائیں گے جو حال ہی میں اپ گریڈ کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق صرف لاہور میں دو سو سے زائد ایڈیشنل کلاس رومز کی فوری ضرورت ہے، جس کے لیے منصوبہ بندی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔