ساہیوال ،چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ، 24 گھنٹوں میں کارروائیوں کے دوران 4 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے 500سے زائد پتنگیں، منشیات فروش کو گرفتار کر1 کلو ہیروئن، 3 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 36لٹر شراب اور 4 ملزموں سے 4 پسٹل بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے جبکہ 19 اشتہاری ملزموں اور 12 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔