لیسکو میں شکنجہ کس دیا گیا اسسٹنٹ منیجر وحید ظفر، ایل ایس رضوان ظفر اور میٹر ریڈر محسن شامل
لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق چیف انجینئر آپریشن محمد عباس نے محکمے میں موجود کرپٹ اور نااہل عناصر کے خلاف شکنجہ کس دیا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ منیجر وحید ظفر، لائن سپرنٹنڈنٹ رضوان ظفر اور میٹر ریڈر محسن کو بجلی چوری میں ملوث اورفرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے ہٹا دیا۔چیف انجینئر آپریشن نے کہا کرپٹ افسر و ملازمین ادارے کی بدنامی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں،اس طرح کے عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔