سبزیوں کی قیمتیں بے لگا م

 ٹماٹر کی سرکاری قیمت 150 روپے مقرر،مارکیٹ میں 200 تک بیچے گئیپیاز ، آلو ، لہسن بھی مہنگے بیچے جارہے 
لاہور(خصوصی رپورٹ)سبز یوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔صوبائی دارالحکومت میں ٹماٹر کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت 150 روپے کلو مقرر کردی گئی جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے کلو تک فروخت کئے گئے۔ پیاز بدستور 135 روپے کے بجائے 160، آلو 88 روپے کے بجائے 100، لہسن 595 روپے کے بجائے 800، ادرک350 کے بجائے 500 روپے کلو فروخت کی گئی۔ اسی طرح بند گوبھی 60، پھول گوبھی 90، پالک اور ساگ 40 سے 50 روپے کلو میں دستیاب رہے جبکہ موسمی سبزیوں میں شلجم 50، مولی40 اور گاجر 80 روپے کلو بیچی گئی۔