پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی ختم ، ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ ‘، ریلوے سٹیشن، مصری شاہ، داتا دربار، اک موریہ،دوموریہ پل کی بیوٹیفکیشن اور ری ویمپنگ کی جائے گی
ریلوے سٹیشن کے سامنے پارک میں فوارہ اور بچوں کیلئے منی ٹرین چلے گی،قائد اعظم انٹرچینچ تا واہگہ ٹورازم کوریڈور جون تک مکمل کر لیا جائے گا:مریم نواز کو اجلاس میں بریفنگ
ترکیہ اور آذربائیجان بردار ملک سے بڑھ کر ہیں، سہ ملکی اشتراک کار خوش آئند ہے، ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے:وزیراعلیٰ کی پارلیمانی وفود سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میںپنجاب کے تما م ٹال پلازوں پر پرچی ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوںپر موٹروے کی طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 5 بڑی روڈکی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دے دی۔ پرائیویٹ ادارے سڑکوں کی تعمیرومرمت اور بحالی کے ذمہ دار ہوں گے۔ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئی بننے والے تمام روڈز پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کی بیوٹی فکیشن پراجیکٹس کی بھی منظوری دی۔ ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، داتا دربار، اک موریہ،دوموریہ پل کی بیوٹیفکیشن اور ری ویمپنگ کی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک میں فوارہ اور بچوں کے لئے منی ٹرین چلے گی۔ ریلوے اسٹیشن کے اردگرد تین کلومیٹر کے احاطے میں روڈز اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی جی ایل ڈی اے نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے دوران متاثرہونے والے 54 برج، 142 چھوٹے پل اور 858سڑکیں بحال کی جا چکی ہیں۔ 93 کلو میٹر طویل ملتان،وہاڑی روڈ کو پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری سڑک بنایا جائے گا۔ وہاڑی ملتان روڈ پراجیکٹ کوجون2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ قائد اعظم انٹرچینچ تا واہگہ ٹورازم کوریڈور جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ چیف منسٹر لوکل روڈ پروگرام 5251 کلومیٹر طویل کے2341 منصوبے دسمبر میں شروع اور جون تک مکمل ہوجائیں گے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر صاحبہ غفاروا نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور آذربائیجان کی قیادت کے لئے خیرسگالی کا پیغام بھی بھی دیااور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آذربائیجان اور ترکیہ وفد کے شرکاء نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شاندارمیزبانی اور پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا‘علاوہ ازیں یم نواز شریف نے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلی پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامینمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔