گورنر پنجاب کا کرپشن پر اظہار خیال، طاقتور افراد کی اصلاح کی ضرورت

گورنر پنجاب کا کرپشن پر اظہار خیال، طاقتور افراد کی اصلاح کی ضرورت

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کرپشن اور حکومتی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب گورنر ہاؤس چھوڑیں گے تو سر اٹھا کر جائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے درمیان کوئی تناؤ نہیں، اور اتحادی حکومت کی کارکردگی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقتور افراد کو اپنی نیت درست کرنی ہوگی، جس طرح پاکستان نے ایٹم بم بنایا، اگر نیت ٹھیک ہو تو ملک عظیم کام کرسکتا ہے۔ سلیم حیدر نے کسانوں کو سپورٹ نہ کرنے اور آئی ایم ایف کے مطالبات پر زراعت پر 45 فیصد ٹیکس لگانے کا ذکر کیا۔

انہوں نے ملک میں اندرونی اور بیرونی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، اور مافیا اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ اعلیٰ عہدوں والے بھی ان سے بچ نہیں سکتے۔