بات چیت نہیں کرنی تو سول نافرمانی تحریک کیلئے تیار ہوجائو: بابر اعوان

کہا جاتا ہے کوئی گارنٹی دے بانی پی ٹی آئی کی، اس وقت پاکستان کی گارنٹی کاسوال ہے 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا بات چیت نہیں کرنی تو پھر سول نافرمانی کی تحریک کیلئے تیار ہوجائو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے اندر بیٹھے منیجرز کو اپنے آج اور کل کی فکر ہے، کہا جاتا ہے کوئی گارنٹی دے بانی پی ٹی آئی کی۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی گارنٹی کاسوال ہیکسی فردکی گارنٹی کانہیں، اب بانی پی ٹی آئی نے گفتگو کے لیے کمیٹی بنادی ہے، اب انہوں نے پی ٹی آئی کی کمیٹی کامذاق اڑانا شروع کردیا ہے۔