سعودی عرب،تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ذوالحج 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر جبکہ عیدالاضحٰی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، میٹ آفس میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین شریک ہوئے۔ اسلامی ممالک سعودی عرب،تیونس اور ترکیہ میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ اور بدھ 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس ذوالحجہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی تھی اور چاند کی تصدیق کی گئی۔ دوسری جانب ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ قرار دیا ہے۔