بنگلادیش میں الیکشن کی تاریخ: عبوری سربراہ محمد یونس کا اعلان

بنگلادیش میں الیکشن کی تاریخ: عبوری سربراہ محمد یونس کا اعلان

ممتا بینکار اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے بنگلا دیش میں آئندہ انتخابات کی تاریخ سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔

عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ انتخابات 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل میں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اداروں کی بحالی ایک مشکل عمل ہے، اور انتخابات کی تاریخ کا تعین اس بات پر منحصر ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابات یا اصلاحات میں سے کس چیز پر پہلے متفق ہوتی ہیں۔محمد یونس کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں معمولی اصلاحات کے ساتھ انتخابات کرانے پر راضی ہو جائیں، جیسے بے عیب ووٹر لسٹ کی تیاری، تو انتخابات نومبر کے آخر تک ہو سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتخابی اصلاحات کی مکمل فہرست شامل کی جائے، تو انتخابات میں چند ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکمل اصلاحات کے ساتھ انتخابات 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بنگلا دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹا گیا تھا، اور ملک میں انتخابی اصلاحات اور جمہوری اداروں کی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں۔