حکومت معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے:شزا فاطمہ خواجہ

حکومت معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے:شزا فاطمہ خواجہ

وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

 انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کرنسی کے استحکام نے پاکستان کی انڈسٹری کے لیے بہت فائدہ پہنچایا ہے اور معیشت میں بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے قانون سازی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے، لیکن حکومت ڈیجیٹائزیشن کے فروغ کے لیے چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سالوں میں فائبرائزیشن کے شعبے میں بہتری لانے کی امید ہے اور رائٹ آف وے پر بھی بڑے اقدامات کیے گئے ہیں۔ شزا فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی بہتری کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔