وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزا فاطمہ خواجہ نے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے لاکھوں طلبا کو آئی ٹی کے تربیتی کورسز فراہم کیے، جبکہ اسلام آباد میں سالانہ 3 لاکھ بچوں کو تربیت دی جائے گی۔اب تک 17 ہزار سے زائد طلبا اور 5 ہزار ٹرینرز کو تربیت دی جا چکی ہے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں 15 کروڑ نوجوان 30 سال سے کم عمر ہیں، جو معیشت کی مضبوطی کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔