افغانستان نے زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 0-1 سے جیت لی

افغانستان نے زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 0-1 سے جیت لی

افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں 72 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی۔

 بلاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں راشد خان کی شاندار بولنگ نے افغانستان کو فتح دلائی۔ راشد خان نے دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پہلی اننگز میں بھی انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان نے پہلی اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ہو کر زمبابوے کو 243 رنز بنانے کی اجازت دی۔ دوسری اننگز میں افغانستان نے 86 رنز کے خسارے کے ساتھ 363 رنز بنائے۔ زمبابوے کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔راشد خان کو مین آف دی میچ اور رحمت شاہ کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہونے کے باوجود افغانستان نے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔