اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئیقاتل کوعمرقید،2لاکھ جرمانہ،2ساتھیوں کومجموعی طورپر6سال قید اور70ہزارجرمانہ کاحکم سنادیا،استغاثہ کے مطابق اگست 2022 کو انوار شہید کالونی رینالہ خورد میں ایک پنچائت میں مجرم امجد نے2 ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے محمد اجمل کو قتل کر دیا،فائرنگ کی زد میں آکر اس کا بھائی بھی زخمی ہو گیاتھا،پولیس تھانہ سٹی رینالہ نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کا چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے بعد از سماعت مجرم محمد زاہدکو عمر قیداور 2لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ امجد شہزاد کو 4 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ، ذیشان انور کو2 سال قیداور 20 ہزار روپے کی سزا کا حکم سنایا۔