طالبہ کیساتھ دوست کی 2ساتھیوں سے ملکر زیادتی

ویمن پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج ، متاثرہ لڑکی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ تھی
لاہور(کرائم رپورٹر) یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ اسکے دوست نے دیگر دو دستوں کیساتھ ملکر گینگ ریپ کیا۔ پولیس نے اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او ویمن نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ملزم محبوب نے2 دوستوں کیساتھ ملکر ریپ کیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ نے ویمن پولیس سٹیشن میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی۔متاثرہ لڑکی لاہور کی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائیگا۔