شہری کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کرنیوالااشتہاری گرفتار

پولیس لاہور کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹاؤن شپ رحمان خاور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عمران کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹاؤن شپ رحمان خاور کے مطابق ملزم 2023سیپولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھاملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر شہری عرفان کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا تھامقتول عرفان ملزم کے پاس کام کرتا تھا اور اس کے پاس ہی رہائش پذیر تھاملزم اس واقع کے بعد تاحال روپوش تھاملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے