تنخواہ 5لاکھ کرنیکا بل کل پیش ہوگا،پہلے ایک لاکھ روپے ماہوار تھی،منظوری پر یکم جنوری سے اطلاق ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ میں 4لاکھ اضافہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظوری کیلئیکل پیر کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا،تنخواہوں میں اضافے کا بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق اس وقت رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے جبکہ بل کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ روپے ہو جائے گی۔پنجاب اسمبلی کے کل کے اجلاس کے ایجنڈے میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ،محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات پیش کرنا بھی شامل ہے جبکہ توجہ دلائو نوٹس بھی اسمبلی میں پیش کئے جائیں گے، اسمبلی میں آڈٹ رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔