ایم پی اے 5،پارلیمانی سیکرٹری 6،مشیر7اوروزراکی تنخواہ 10لاکھ روپے ہوجائیگی ، بل اسمبلی میں پیش ہوگا
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب کابینہ نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا بل اسمبلی میں پاس ہونے کیلئے جائے گا، پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔بل کی منظوری کے بعد پنجاب میں ایم پی اے کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی، سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ ہو گی، پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ چھ لاکھ ، صوبائی وزیر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ دس لاکھ جبکہ ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ ہوگی۔