اسلام آباد(ان لائن) وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ارکان پارلیمنٹ نے اپنی اضافہ شدہ تنخواہ حاصل کرلی جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہو گئی، اراکین کی تنخواہ پانچ لاکھ انیس ہزار فی رکن ان کے بنک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی، اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، وہ اب بھی دو لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کرینگے