سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، بہتری کی طرف بڑھنا چاہئے
9 مئی کے کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کردی :میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بس بہت ہو گیا، اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہئے ،مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا۔ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک سٹیج سے قبل رابطہ ختم ہو گیا۔بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی، احتجاج کے لئے مظاہرین بیٹھے نہیں تھے کہ ان پر شیلنگ شروع کر دی گئی تھی۔