مذاکرات کی کوئی ٹائم لائن نہیں ، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم بات نہیں کرنا چاہتے،ہماری کو شرط نہیں : اسد قیصر

8فروری پہیہ جام ، شٹر ڈائون ہڑتال اسد قیصر 
 تحریک انصاف 8 فروری کو یوم سیاہ منائیگی، تاجر برادری سے شٹر ڈاؤن کی اپیل کرینگے، دیکھتے ہیں اب حکومت مذاکرات میں کتنی سنجیدہ ہے،نوازشریف کہتے تھے ووٹ کوعزت دو، ہم بھی وہی بات کررہے ہیںاورحکومت ہی دل بڑاکرتی ہے : رہنما تحریک انصاف 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے پی ٹی آئی کی 8 فروری کو پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ 8 فروری کوعوام سے ووٹ چھینا گیا یہ سب سے بڑا چیلنج ہے، 1973 کے آئین کی اصل شکل میں بحالی اورعوام کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جائے۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے اسد قیصر نے کہا تحریک انصاف 8 فروری کو یوم سیاہ منائیگی، تاجر برادری سے 8 فروری کو شٹر ڈاؤن کی اپیل کرینگے، دیکھتے ہیں اب حکومت مذاکرات میں کتنی سنجیدہ ہے۔ پاکستان اسوقت سنگین مسائل کاشکار ہے، معیشت شدید متاثر ہے، ہمارا مؤقف ہے جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس اختیار ہوتا ہے اورحکومت ہی دل بڑاکرتی ہے، ہم دیکھیں گے کہ حکومت کیا ردعمل دے گی، ہم سمجھتے ہیں اسمبلی میں جو بیٹھے ہیں وہ حکومت نہیں۔انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں دنیا کے تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، پاکستان کو کیسے آگے بڑھنا ہے ترقی کیسے ہونی ہے شاید یہ بھی ایجنڈے میں شامل ہو۔اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی ٹائم لائن نہیں ہے، یہ تاثرغلط ہے کہ ہم بات نہیں کرنا چاہتے، ہم کوئی شرائط نہیں رکھ رہیصرف اپنا ایجنڈا پیش کیا ہے، نوازشریف کہتے تھے ووٹ کوعزت دو، ہم بھی وہی بات کررہے ہیں۔