واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا کی جانب سے جنوبی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے ہیں، جس میں اسلحے کے ذخائر تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی شام میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور شامی فورسز نے داعش کے 15 ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔امریکی حکام کے مطابق کارروائی میں تباہ کئے گئے ہتھیاروں میں مارٹر، راکٹ، اسالٹ رائفلز، مشین گنز، اینٹی ٹینک مائنز اور دھماکہ خیز مواد شامل ہیں۔ فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے یہ ذخائر ختم کیے گئے، جبکہ غیر قانونی منشیات بھی ضبط اور تباہ کی گئیں۔امریکی سینیٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی شام میں شامی وزارت داخلہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں داعش کے 15 سے زائد ہتھیاروں کے ذخائر کی نشاندہی کی اور انہیں تباہ کیا