برسلز(آئی این پی )یورپ کی مشہور فیشن چین کے بانی ازاق اینڈک ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ ازاق اینڈک اسپین کی مشہور کپڑوں کی چین مینگو کے بانی تھے جس کے یورپ سمیت دنیا بھر میں 2800 سٹورز ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ازاق اینڈک ہفتے کے روز بارسلونا میں ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہوئے۔