واشنگٹن (آئی این پی )عالمی شہرت یافتہ آئیس کریم برانڈ بین اینڈ جیری کے شریک بانی اور دیرینہ ترقی پسند سماجی کارکن بین کوہن کو امریکی سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران احتجاج پر گرفتار کر لیا گیا۔ 74 سالہ بین کوہن نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی امداد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں قتل عام پر لاکھوں امریکیوں کے جذبات کی نمائندگی کر رہے ہیں۔